صلی اللہ علی حبیبہ محمد والہ وسلم
الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ * الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ

Welcome to the official homepage of Darbar Baituraza

Muhammad SAW hust sardar e do aalam

Ali Hakam Ali Hakam Ali Hakam

Muhammad SAW (Peace be upon him) owns the sovereign power of both worlds and Ali (AS) is ruling the universe

What is Baituraza?

Baituraza ( Bait-ur-raza , Baitulraza , Bait-ul-Raza , بیت الرضا ) is shrine of famous muslim sufi saint Syed Hakim Ali Shah (RA) more commonly known as Abu-ur-Raza.

Syed Hakim Ali Shah is one of the four Khulafa of Mian Sher Muhammad Sharaqpuri (RA).

Video & Pics of Urs Mubarak 2009 ویڈیو اور تصاویر عرس مبارک

Annual Urs ceremony was held successfully at Darbar Bait-ur-Raza during the first decade of Dec 2009. A separate images and media gallery has been created for the pictures and videos of the ceremony.
You can check 3 day's pics in Images Section. And Videos of the ceremony are available in Media Section .
دربار عالیہ بیت الرضا میں حضرت سید حاکم علی شاہ ابوالرضا ؒ کا 71واں سالانہ عرس مبارک انتہائی ادب و احترام سے منایا گیا۔ ۔ زائرین وشائقین کے علاوہ وابستگان سلسلہ کی ایک بڑی تعدا نے شرکت کی سعادت حاصل کی تین روزہ تقریب کی تصاویر امیج سیکشن میں اور ویڈیو میڈیا سیکشن میں ملاحظہ فرمائیں


Poster Urs 2009

سالانہ عرس مبارک حضرت سید حاکم علی شاہ ابوالرضا

حضرت سید حاکم علی شاہ المعروف ابوالرضا رح کے 71ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔

پروگرام

دسمبر 6 , 2009 بروز اتوار بعد نماز مغرب

محفل غسل سے سہ روزہ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز ہو گا ۔ اس موقع پر عرق گلاب سے دربار عالیہ کو غسل دیا جائے گا اور معروف نعت خواں اپنا کلام پیش کریں گے ۔ دربار عالیہ سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے جناب قاری غلام رسول صاحب تلاوت کلام پاک سے آغاز کریں گے جس کے بعد دوران غسل بزم گنج بخش ، محمد رٶف معصومی ، محمد رمضان شکوری اور دیگر نعت خواں حضرات آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ۔ تقریب بعد نماز عشاء لنگر کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی ۔

دسمبر 7 , 2009 بروز پیر بعد نماز عشاء

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری جناب سید صداقت علی شاہ صاحب اپنے مسحور کن انداز میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کریں گے ۔ جن کے بعد معروف نعت خواں محمد افضل صاحب اپنے دلنشیں انداز میں اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ 9 بجے شب مہمان خصوصی جناب حضرت خواجہ

غلام قطب الدین فریدی

دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت خواجہ محمد یار فریدی گڑھی شریف رحیم یار خان اولیاء کرام کی حیات طیبہ کے بارے میں انتہائی اہم خطاب فرمائیں گے ۔

دسمبر 8 , 2009 بروز منگل بعد نماز فجر

دربار عالیہ پر خصوصی نورانی محفل میں قرآن خوانی سے آخری دن کی محفل کا آغاز ہو گا ۔ ختم قرآن کے بعد نعت خواں حضرات اپنے اپنے انداز میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ۔ 12 بجے دوپہر قبلہ صاحبزادہ سید محمد یوسف الرضا شاہ صاحب سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ بیت الرضا انتہائی اہم تربیتی روحانی خطاب سے فیض یاب فرمائیں گے ۔ جس کے بعد نماز جمعہ باجماعت ادا کی جائے گی اور بعد نماز جمعہ لنگر کی تقسیم کے ساتھ یہ سہ روزہ روحانی تقریب اپنے اختتام کو پہنچے گی ۔

جملہ احباب شرکت فرما کر اپنے قلب و روح کی بالیدگی اور دیگر روحانی ، دینی و دنیوی برکات حاصل کریں ۔